پیٹ کیمنز کی ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں ساتویں ہیٹ ٹرک

226

تیز بولر پیٹ کمنزٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں ہیٹ ٹرک انجام دینے والے آسڑیلیا کے دوسرے اور کل ملاکر ساتویں بولر بنے۔ بنگلا دیش کے خلاف نارتھ سائونڈ میں کھیلے گئے میچ میں انہوں نے اپنے تیسرے اوور کی پانچویں اور چھٹی بال پر وکٹ لینے کے بعد چوتھے اوور کی پہلی بال پر تیسرا وکٹ لیا۔ یہ بنگلا دیش کی اننگز کا اٹھارواں اور بیسواں اوور تھا۔ انہوں نے محمو داللہ کو بولڈ کرکے ہیٹ ٹرک کی شروعات کی تھی جس کے بعد انہوں نے مہدی حسن کو زمپا کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ انکے تیسرے شکار توحید ہری دوئے تھے جن کو جوش ہیزلوڈ نے کیچ کیا۔ انکی ہیٹ ٹرک سے آسڑیلیا نے ڈکورٹھ اینڈ لوئیس قاعدے کے تحت بنگلا دیش کو28 رنز سے شکست دی۔

ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں اور ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں پہلی ہیٹ ٹرک آسڑیلیا کے تیز بولر بریٹ لی نے انجام دی تھی۔ بنگلا دیش کے خلاف کیپ ٹائون میں16 ستمبر2007 کو کھیلے گئے میچ میں انہوں نے ثاقب الحسن، مشرف مرتصی اور الوک کپالی کو آئوٹ کرکے ایسا کیا تھا۔ آسڑیلیا کو اس میچ میں آٹھ وکٹ سے کامیابی ملی تھی۔
ہالینڈ کے خلاف ابوظبہی میں18 اکتوبر 2021کو کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کے میچ میں آئر لینڈ کے کرٹس چمفر نے چار بالوں پر چار وکٹ حاصل کئے۔ ہالینڈکی اننگز کے دسویں اوورجو کرٹس چمفر کا دوسرا اوور تھا، پہلی بال وائیڈ قرار دی گئی جب یہ بال دوبارہ کی گئی تو اسپر کوئی رنز نہیں بنا۔ دوسری بال پر کولین ایکر مین کو وکٹ کیپر نیل روک نے کیچ کیا۔ امپائر نے پہلے کولین ایکر مین کو ناٹ آئوٹ قرار دے دیا تھا بعد میں ریویو میں وہ آئوٹ قراردیے گئے۔ تیسری بال پر ریان ٹین دوچے ایل بی ڈبلیو قرار دیے گئے۔ اگلی بال پر اسکوٹ ایڈورڈس ایل بی ڈبلیو ہوئے۔ انہیں بھی امپائر نے آئوٹ نہیں دیا تھامگر ریوو میں وہ آئوٹ قرار پائے۔ انہوں نے چوتھا وکٹ رولوف وین ڈر مرو کو بولڈ کرکے حاصل کیا۔ یہ ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں دوسری ہیٹ ٹرک تھی۔

ٹی ٹوئنٹیعالمی کپ میں تیسری ہیٹ ٹرک سری لنکا کے وانندو ہسا رنگا نے انجام دی تھی۔ جنوبی افریقا کے خلاف30 اکتوبر2021 کو شارجہ میں ہوئے میچ میں انہوں نے دو اوور میں ایسا کیا تھا۔ جنوبی افریقا کی اننگز کے پندرہویں اوور کی آخری بال پر انہوں نے آئیڈن مارک رم کو بولڈ کر نے کے بعد اٹھارویں اوور کی پہلی بال پر ٹمبا باوما کو پاٹھم نسانکا کے ہاتھوں کیچ کرایا تھا۔ ہیٹ ٹرک مکمل کرنے کے لئے انہوں نے ڈیوائین پرٹوڑیس کوبھانوکا راجا پاسکا کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ اس میچ میں سری لنکا کو چار وکٹ سے شکست ہوئی تھی۔
تیز بولر کاگسکو رباڈا ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں ہیٹ ٹرک انجام دینے والے جنوبی افریقا کے پہلے اور کل ملاکر چوتھے بولر تھے۔ انگلینڈ کے خلاف شارجہ میں 6 نومبر2021 کو کھیلے گئے سپر۔12 کے میچ میں انہوں نے اننگز کے آخری اوور میں ایسا کیا۔ جب وہ اننگز کا آخری اوور کرانے آئے تھے تو انگلینڈ کو جیت کے لئے14 رنز درکار تھے۔ اس تیز بولر کے پہلے تین اوور میں45 رنز بنے تھے اس لئے انگلینڈ کی جیت آسان نظر آرہی تھی لیکن انہوں نے آخری اوورکی پہلی تین بالوں پر تین وکٹ حاصل کرنے نا صرف ٹی ٹوئنٹی عالمی میں چوتھی ہیٹ ٹرک مکمل کی بلکہ وہ اپنی ٹیم کودس رنز سے جیت دلانے میں بھی کامیاب رہے۔

پہلی بال پر انہوں نے کریس ووکس کو ڈیوڈ ملر کے ہاتھوں باونڈری لائین پر کیچ کرایا۔ دوسری بال پر انگلینڈ کے کپتان ایون مورگن کیشو مہاراج کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ انکے تیسرے شکار کریس جارڈن بنے جن کو ڈیوڈ ملر نے باونڈری لائین پر کیچ کیا۔
متحدہ عرب امارات کے کارتک مائی یاپن ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں مسلسل تین بالوں پر تین وکٹ حاصل کرنے والے پانچویں بولر تھے۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف جیلانگ میں18 اکتوبر 2022 کو ہوئے میچ میں اپنے تیسرے اوور میں جو سری لنکا کی اننگز کا پندرہواں تھا، ہیٹ ٹرک کی تھی۔ انہوں نے ہیٹ ٹرک کی شروعات چوتھی بال پر بھانو کا راجہ پکشا کو کاشف داود کے ہاتھوں کیچ کراکے کی تھی۔ پانچویں بال پر انہوں نے چارت اسالانکا کو وکٹ کیپر اروند کے ہاتھوں کیچ کریا تھا جبکہ آخری بال پر وہ داسن شاناکا کو بولڈ کرنے میں کامیاب رہے تھے۔ انکی اس ییٹ ٹرک کے باوجود انکی ٹیم کو اس میچ میں79 رنز سے شکست ہوئی۔

نیوزی لینڈ کے خلاف ایڈیلیڈ میں4 نومبر2 202 کو ہوئے میچ میں آئر لینڈ کو جوش لٹل نے ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ کی چھٹی ہیٹ ٹرک کی تھی۔ انہوں نے اپنے چوتھے اور آخری اوور میں جو نیوزی لینڈ کی اننگ کاانیسواں اوور تھا، دوسری، تیسری اور چوتھی بال پر وکٹ لیکر ہیٹ ٹرک مکمل کی تھی۔ کین ولیمسن کو انہوں نے ڈیلا نی کے ہاتھوں کیچ کرکے اپنی ہیٹ ٹرک کی شروعات کی تھی۔ جیمس نشام اور مشیل سنٹنرکو انہوں نے ایل بی ڈبلیوکیا ۔ اس میچ میں آئر لینڈ کو 35 رنز سے شکست ہوئی۔
OOO