کراچی: جولائی کے پہلے ہفتے میں بارش کی پیش گوئی

322
Light and heavy rain in Karachi

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں بارش کی پیش گوئی کردی۔

چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز نے نمائندہ خصوصی سماء سے گفتگو میں کہا کہ سندھ کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے، کراچی میں بارشوں کا آغازجولائی کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے

چیف میٹرولوجسٹ نے مزید کہا کہ اس سال معمول سے زیادہ بارشوں کی توقع ہے، کراچی میں ہیوی اسپیل کے نتیجے میں اربن فلڈنگ کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا، کراچی میں نمی کی زیادتی کی وجہ سے گرمی کا احساس زیادہ ہوتا ہے۔

 دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی بلوچستان، وسطی اور بالائی پنجاب اور جنوبی خیبرپختونخوا میں بعض مقامات پر ژالہ باری ہوسکتی ہے۔ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔