اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے سرکاری پرائمری سکول کے بچوں کے لیے دوستانہ پالیسی متعارف کروا دی گئی۔
رپورٹس کے مطابق طلبا پر بوجھ کم کرنے کے لیے سرکاری پرائمری سکول کے بچے یکم اگست سے اسکول بیگ نہیں اٹھائیں گے، نئی پالیسی کے تحت بچوں کو اسکول کی کتابوں کو ذخیرہ کرنے کے لیے کلاس رومز میں کیبن فراہم کئے جائیں گے، اس اقدام کا مقصد بھاری سکول بیگز کا وزن کم کرنا، طلبا کے لیے صحت مند اور خوشگوار سیکھنے کے تجربے کو فروغ دینا ہے۔
یہ فیصلہ والدین اور طلبا دونوں کے لیے ایک خوش آئند اقدام ہے، نئی پالیسی یکم اگست سے نافذ العمل ہو گی، اس حوالے سے محکمہ تعلیم کی جانب سے تمام سرکاری پرائمری سکولوں میں ضروری انتظامات کیے جا رہے ہیں۔