عالمی بینک نے پاکستان کے لیے قرض کی منظوری دے دی

235

عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دے دی۔

رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان کے لیے 53 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز قرض کی منظوری دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ یہ رقم سماجی تحفظ، موسمی تبدیلی اور زراعت و لائیو اسٹاک شعبے میں استعمال ہوگی۔

عالمی بینک نے اعلامیے میں بتایا کہ پہلے پروجیکٹ کے تحت 40 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے، رقم پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں کے نقصانات کم کرنے پر خرچ ہوگی، اس سے زرعی شعبے کی پیداوار بہتر ہو سکے گی۔