سعودی عرب:100 افراد ریسٹورنٹس کا کھانا کھاکر فوڈ پوائزننگ میں مبتلا

371

ریاض:سعودی عرب میں واقع ریسٹورینٹس سے 100 افراد کھانا کھاکر فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو گئے۔

واقعہ جازان کے علاقے ابو عریش کے 2 ریسٹورنٹس سے کھانا کھانے کے بعد پیش آیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق ابو عریش میں واقع دونوں ریسٹورنٹس کو بند کر دیا گیا ہے۔

ایک رپورٹ کے مطابق تمام متاثرہ افراد کی حالت قدربہتر ہونے پر انہیں اسپتال سے منتقل کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اپریل میں ریاض کے ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے کے بعد 35 افراد فوڈ پوائزننگ کا شکار ہو گئے تھے، جس کے بعد ریسٹورنٹ کو بند کر دیا گیا تھا۔