نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو ضمانت نہیں ملی

240

نئی دہلی:دہلی ہائیکورٹ کی جانب سے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کی ضمانت روک دی گئی۔ دہلی کی مقامی عدالت کے حکم پر کیجریوال کو آج ضمانت پر رہا کیا جانا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی تحقیقاتی ادارے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے وزیراعلیٰ کیجریوال کی ضمانت دہلی ہائیکورٹ میں چیلنج کی تھی۔ قبل ازیں ادارے کا مؤقف تھا کہ اگر کیجریوال کو رہا کردیا گیا تو ان کے خلاف تفتیش کا عمل بہت متاثر ہوگا۔

ہائیکورٹ کے جج نے مذکورہ مؤقف کے پیش نظراپنے فیصلے میں کہا ہے کہ جب تک اعلیٰ عدالت میں سماعت زیر التوا ہے، مقامی عدالت کا حکم مؤثر نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ کیجریوال کو بھارت کے تحقیقاتی ادارے نے 21 مارچ کو شراب پالیسی کیس میں گرفتار کیا تھا۔