عمران خان اداروں کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ نواب وسان

113

خیرپور (جسارت نیوز) پیپلز پارٹی کے سینئر مرکزی رہنما و سابق رکن قومی اسمبلی نواب علی وسان نے عید کی روز وسان ہائوس میں مختلف علاقوں سے آئے لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پر نواب علی وسان نے کہا کہ عمران نیازی بنگلہ دیش کی مثال دے کر عوام اور اداروں کو کون سا پیغام دینے چاہتے ہیں؟ اب وہ ذہنی مریض بن چکے ہیں، ملک چلانے کی صلاحیت صرف پیپلزپارٹی کے پاس ہے اور بلاول زرداری ہی وہ سیاسی شخصیت ہے جو ملک کو تمام مسائل سے نکال سکتے ہیں۔