سکھر: بچوں کی بازیابی کے لیے حکام سے اپیل

132

سکھر (نمائندہ جسارت) پنوعاقل گاؤں بشیرآباد کے رہائشی مہر برادری سے تعلق رکھنے والے رسول بخش مہر نے اپنے بیٹوں 8 سالہ نعیم، 6 سالہ احسان اور بیٹی 9 سالہ افسانہ کو 25 روز قبل گھر سے اغواء کیے جانے اور اغواء کاروں کی جانب سے 50 لاکھ روپے تاوان طلب کرنے کے خلاف اور ان کی بحفاظت بازیابی کے لیے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور حکام سے تحفظ کی اپیل کی ۔