اسلام آباد (آن لائن) توہین الیکشن کمیشن اور توہین چیف الیکشن کمشنر کیسز سماعت کیلیے مقرر، رکن الیکشن کمیشن نثار درانی بانی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 26 جون کو کریں گے۔ فواد چودھری کیخلاف بھی توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت 26 جون کو ہوگی۔