جتنی مرضی سہولت کاری ہوجائے عمران رہانہیں ہونگے، حنیف عباسی

112

 

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما حنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان کو جیل سے باہر آتا نہیں دیکھ رہا، چاہے جتنی مرضی ان کی سہولت کاری ہوجائے لیکن وہ کسی صورت بھی باہر نہیں آئیں گے، ابھی توشہ خانہ 2 عمران خان کے لیے بڑا سرپرائز ہوگا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رؤف حسن سمیت پی ٹی آئی کے کچھ دیگر لوگ مسلم لیگ(ن) نے پلانٹ کر رکھے ہیں، دیکھ لیں عمران خان کے ٹوئٹ پر رؤف حسن نے وہی کہا جو ہم کہہ رہے ہیں، ہوسکتا ہے رؤف حسن میرے کان میں پہلے ہی بتا گیا ہو، ہمارے کام آ رہے ہیں ہمیں داد دیں، ان کوپتا ہی نہیں چلتا اور رؤف حسن ہمارا کام کردیتا ہے جیسے اس نے بانی پی ٹی آئی کے ٹوئٹر ہینڈل کا بتایا، یہ لوگ عمران خان سے جیل میں ملنے بھی جاتے ہیں اور ہمارے کام بھی آتے ہیں، اس کا تو آپ کو پتا لگ گیا لیکن باقیوں کے نام نہیں بتائیں گے، ہم پیسے نہیں دیتے لیکن ان کو کچھ اور امید ہے۔