مریم نواز نے وزارتوں‘ محکموں کی ری اسٹرکچرنگ کیلیے کمیٹی قائم کر دی

73

 

لاہور (نمائندہ جسارت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں وزارتوں اور محکموں کی تاریخ کی سب سے بڑی ری اسٹرکچرنگ کرنے کیلیے14 رکنی خصوصی اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کردی اور اسے60 دنوں میں سفارشات کی تیاری کا ٹاسک دے دیا۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق ری اسٹرکچرنگ کمیٹی کی کنوینر سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب ہوں گی جبکہ وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن اور وزیر قانون بھی اس کمیٹی کے رکن ہوں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ری اسٹرکچرنگ کے منصوبے کی منظوری دے دی، وزارتوں کا حجم کم کرکے سرکاری امور کی انجام دہی میں آسانی پیدا کی جائے گی، ایک ہی کام کرنے والے اداروں کو ضم کیا جائے گا، ری اسٹرکچرنگ اور ڈائون سائزنگ سے اداروں کی کارکردگی اور عوامی خدمت کے عمل کو سادہ، آسان اور تیز بنایا جائے گا، ری اسٹرکچرنگ اور ڈائون سائزنگ سے اربوں روپے کی بچت ہوگی جس سے حکومت کے سالانہ اخراجات میں بڑی کمی ہونے سے مالی گنجائش پیدا ہوگی۔