کراچی (اسٹاف رپورٹر) سابق وزیراعظم پاکستان شہید بینظیر بھٹو کی 71 ویں سالگرہ آج 21 جون کو ملک بھر میں منائی جائے گی۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ اسمبلی میں شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا جائے گا اور تقریب میں اپوزیشن کو بھی مدعو کیا
جائے گا۔ بلاول زرداری لیاری میں اپنے ورکرز کے ساتھ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ منائیں گے اور خطاب کریں گے۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے سالگرہ تقریبات سندھ کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔