برکس گیمز:قومی ویٹ لفٹرحیدر سلطان نے گولڈ میڈل جیت لیا

342
برکس گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد حیدرسلطان کامحمد عامر ‘وحید احمد اورکوچ کے ساتھ گروپ فوٹو

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) روس میں منعقدہ برکس گیمز میں گولڈ میڈل حاصل کرنے کے بعد پاکستان کی ویٹ لفٹنگ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ۔ روس کے شہر کازان میں منعقدہ برکس گیمز میں کھیلے گئے انٹر نیشنل ویٹ لفٹنگ ایونٹ میں پاکستان کے حیدر سلطان نے 61کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں گولڈ میڈل جیتا تھاجبکہ دانیال آفتاب نے 89کلوگرام ویٹ کیٹیگری میں شرکت کی تھی،کھلاڑیوں نے پاکستان کا سبز ہلالی پرچم برکس گیمز میں بلند کیا ۔ایونٹ میں ان کی کوچنگ کے فرائض شجاع الدین ملک (تمغہ امتیاز) نے انجام دیے تھے ۔