عصمت اللہ نے ایک اوور میں36 رنز دیکر عالمی ریکارڈ برابر کیا

158

ویسٹ انڈیز کے نکولس پورنز ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ اور ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ دونوں میں ایک اوور میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا ریکارڈ برابر کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ افغانستان کے خلاف گروس آئسلیٹ میں کھیلے گئے میچ میں انہوں نے تیز بولر عصمت اللہ عمر زئی کے اوور میں36 رنز بناکر ایسا کیا۔ ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں یہ دوسرا اور کل ملاکر پانچواں میچ تھا جب ایک اوور میں اتنے رنز اسکور ہوئے۔ دراصل اس اوور میں عصمت اللہ عمر زئی نے اس اوور میں36 رنز دیکر عالمی ریکارڈ برابر کیا، نکولس پورنز نے تو 36 رنز میں سے26 رنز بنائے باقی دس رنز نوبال، وائیڈ بال اور لیگ بائی کے بنے۔

ویسٹ انڈیز کی اننگز کا چوتھا اوور عصمت اللہ عمر زئی کرانے آئے تھے۔ انکی پہلی بال کو نکولس پورنز نے تھرڈ مین باونڈری لائن سے باہر پہنچایا۔ دوسری بال نو بال تھی جس کو میڈ وکٹ بائونڈری کے باہر پہنچاکرپانچ رنز حاصل کیے گئے۔ جب یہ بال دوبارہ ڈالی گئی تو وائیڈ بال قرار دی گئی جو بائونڈری لائن کے باہر چلی گئی اور اس پر پانچ رنز بن گئے۔ جب یہ بال تیسری مرتبہ ڈالی گئی کو اس پر کوئی رنز نہیں بنا۔ تیسری بال پر لیگ بائی کے چار رنز بنے جبکہ چوتھی بال ڈیپ بیک ورڈ پوائنٹ باونڈری لائن سے باہر پہنچاکر چار رنز حاصل کیے گئے۔آخری دو بالوں پر دو شاندار چھکے مارے گئے۔

ویسٹ انڈیز نے اپنی اننگز میں مقررہ 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 218 رنز بناکر افٖغانستان کے سبھی کھلاڑیوں کو16.2 اوور میں114 رنز پر آئوٹ کرکے میچ104 رنز سے جیتا تھا۔
ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ میں ایک اوور میں36 رنز بنانے والے پہلے بلے باز بھارت کے یوراج سنگھ تھے۔ انگلینڈ کے خلاف ڈربن میں 19 ستمبر2007 کو ہوئے میچ میں انہوں نے تیز بولر اسٹیورٹ براڈ کی ایک اوور میں سبھی بالوں پر چھکے جڑے تھے۔ اس میچ میں بھارت نے مقررہ20 اوور میں218 رنز بنانے کے بعد انگلینڈ کو مقررہ20 اوور میں200 رنز بنانے دیے تھے جسکی وجہ سے اسے18 رنز سے کامیابی حاصل ہوئی تھی۔

ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ نے سری لنکا کے لیگ بریک اور آف بریک بولر اکیلا دھنجیہ کے ایک اوور کی چھ گیندوں پر چھکے لگاکر36 رنز حاصل کیے تھے۔ کولیچ میں3 مارچ2021 کو ہوئے اس میچ میں سری لنکا نے مقررہ20 اوور میں نو وکٹ پر 131 رنز بنائے تھے۔ ویسٹ انڈیز نے13.1 اوور میں چھ وکٹ پر 134 رنز بناکر میچ 41 بالیں پہلے چار وکٹ سے جیت لیا تھا۔
بنگلور میں 17 جنوری2024 کو ہوئے میچ میں افغانستان کے کریم جنت نے بھارت کے خلاف میچ میں ایک اوور میں36 رنز دیے تھے۔ یہ 36 رنز اننگز کے آ خری اوور میںروہت شرما اور رنکو سنگھ نے بنائے تھے۔ پہلی تین گیندو ں پر روہت شرما نے ایک نو بال سمت 18 رنز بنار اسٹرائیک رنکو سنگھ کو دی جنہوں نے بچی ہوئی تین گیندوں پر تین شاندار چھکے مارے۔ بھارت نے مقررہ20 اوور میں چار وکٹ پر212 رنز بنائے تھے۔ اٖٖفغانستان نے مقررہ20 اوور میں چھ وکٹ پر212 رنز بناکر میچ ٹائی کرایا تھا۔ پہلے سپر اوور کے بعد بھی کوئی ٹیم نہیں جیت سکی۔ دوسرے سپر اوور میںبھارت نے کامیابی اپنے نام کی تھی۔

نیپال کے دپندرا سنگھ آیری ان تین کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی بین الاقوامی کرکٹ میں ایک اوور میں چھ چھکے جڑے ہیں۔ الامارات میں13 اپریل2024 کو ہوئے میچ میں قطر کے دائیں ہاتھ کے تیز بولر کامران خان کے خلاف ایساکیا تھا۔ انہوں نے 21 گیندوں پر تین چوکوں اور ساے چھکوں کی مدد سے آئوٹ ہوئے بغیر64 رنز بنائے تھے جسکی وجہ سے نیپال نے مقررہ 20 اوور میں سات وکٹ پر 210 رنز بنائے تھے۔ قطر نے مقررہ 20 اوور میں نو وکٹ پر 178 رنز بنائے تھے ، نیپال نے اس میچ میں32 رنز سے جیت اپنے نام کی تھی۔