کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے معروف سماجی رہنما کرامت علی کے انتقال پر اظہارِ رنج و غم کیا ہے۔اپنے تعزیتی بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کرامت علی کے انتقال کی خبر باعثِ صدمہ ہے، وہ قوم کا اثاثہ تھے۔کرامت علی مرحوم کی مزدوروں کے حقوق کے کاوشیں طویل و شاندار اور قابلِ تقلید اقدام ہیں۔کرامت علی مرحوم کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔دعاگو ہوں، اللہ تعالی کرامت علی مرحوم کی مغفرت اور انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کرامت علی مرحوم کے سوگواران سے تعزیت اور ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔