اٹک: مقتول وکلا کے لواحقین کیلیے فی کس 20 ملین امداد کا اعلان

145

اٹک (آن لائن) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اٹک میں قتل ہونے وکلا کے لواحقین کیلیے 20 ملین فی کس امدادی رقم کا اعلان کیا ہے،انہوں نے کہا ہے کہ وکلا کے قتل کے واقعات افسوسناک ہیں، یہ ہمارے لیے ایک ٹیسٹ کیس ہے، یہ بہیمانہ قتل ہے قاتلوں سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ قتل ہونے والے وکلا کے لیے منعقدہ تعزیتی ریفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام وکلا برادری متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے۔ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے اہم ا قدامات کرنے ہوں گے، جمہوریت کی بقا، آئین کے تحفظ اور بحالی کیلیے وکلا کا کردار ہمیشہ اہم رہا، وکلا قتل کا کیس انسداد دہشتگردی ایکٹ اور لائرز پروٹیکشن ایکٹ کے تحت چلایا جائے گا۔ عدالت میں سیکورٹی اقدامات پر نظر ثانی اور اس میں بہتری کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز نے وکلا کے قتل کا فوری نوٹس لیتے ہوئے اہم اقدامات کی ہدایات جاری کیں جس کے نتیجے میں قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔