امریکا کے  حکم پر پاکستان کے اندر حالات خراب کیے جا رہے ہیں، زرتاج گل

222

اسلام آباد:تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی مرکزی رہنما ممبر قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ امریکا کے  حکم پر پاکستان کے اندر حالات خراب کیے جا رہے ہیں، تحریک انصاف کے اندر کسی قسم کے اختلافات نہیں ہیں ۔

زرتاج گل نے کہاکہ  عمران خان جلد رہا ہوں گے، ہماری پارلیمانی جماعت مستحکم ہے اور مشترکہ طور پہ ہم فیصلے کرتے ہیں، ان پر قائم کیے گئے تمام جھوٹے کیسز ختم ہو چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ  عدالت میں وہ بیگناہ ثابت ہو چکے ہیں، یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے جسے عوام مسترد کر چکے ہیں ہمارے دور حکومت میں 11 فیصد مہنگائی جبکہ موجودہ دور حکومت میں 36 فیصد مہنگائی ہوئی ہے۔