ٹی 20 ورلڈکپ: بھارت نے سپر 8 راؤنڈ میں افغانستان کو شکست دیدی

155
defeated USA by 7 wickets

بارباڈوس: ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے کے تیسرے اہم میچ میں بھارت کے ہاتھوں افغانستان کو 47 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق برج ٹاؤن میں ہونے والے میچ میں افغانستان کو بھارت کی جانب سے جیتنے کے لیے 182 رنز کا ٹارگٹ ملا تھا، جس کے جواب میں پوری افغان ٹیم 20 اوورز میں 134 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔

افغانستان کی اننگز کا آغاز رحمن اللہ گرباز اور حضرت اللہ زازئی نے کیا تاہم اوپنرز جلد ہی میدان سے باہر چلے گئے۔ افغانستان کو پہلا نقصان 13 رنز کے مجموعی اسکور پر اٹھانا پڑا جبکہ 23 رنز کے مجموعی اسکور پر دوسری اور تیسری وکٹ بھی گرگئی۔ رحمت اللہ گرباز 26 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

نجیب اللہ زادران 19، گلبدین نائب 17 محمد نبی 14، نور احمد 12 اور رحمان اللہ گرباز 11 رنز بناسکے۔

ابراہیم زادران 8، حضرت اللہ زازئی 2، راشد خان 2 رنز اور نوین الحق صفر پر پویلین لوٹ گئے، فضل حق فاروقی 4 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ بھارت کی طرف سے ارشدیپ سنگھ اور جسپریت بمراہ نے 3، 3، کلدیپ یادیو نے 2، اکسر پٹیل اور رویندر جدیجا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں بھارت نے افغانستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 181 رنز اسکور کیے تھے۔