لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا دورہ کرکے وہاں جاری اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ 30 جون تک دفاتر گرانے کا کام مکمل کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ چیمپینز ٹرافی سے پہلے قذافی اسٹیڈیم، نیشنل اسٹیڈیم کراچی اور پنڈی اسٹیڈیم کی اپ گریڈیشن مکمل کی جائے ۔
خیال رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی فروری 2025 میں شیڈول ہے، جس کی میزبانی پاکستان کرے گاچیمپئنز ٹرافی 2025 میں کل 8 ٹیمیں حصہ لیں گی اور ایک روزہ بین الاقوامی (ون ڈے انٹرنیشنل) طرز کی کرکٹ کھیلیں گی، پاکستان میں ہونے والی 2025 چیمپئنز ٹرافی میں ویسٹ انڈیز، زمبابوے اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل نہیں ہوں گی۔