ملکی معیشت کو بہتر کرنے میں چین‘ سعودیہ نے بہت ساتھ دیا‘ رانا ثنا

97

جڑانوالہ (آن لائن)وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ ومشیروزیراعظم پاکستان رانا ثنااللہ خاں نے سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف کی قیادت میں وفاقی حکومت پاکستان کو معاشی دلدل سے نکالنے میں لگی ہوئی ہے لیکن 2017-18 میں ہونے والی سازش کی وجہ سے پاکستان کوجو ناقابل تلافی نقصان ہوااس کے ازالہ کیلئے کچھ وقت درکار ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال بڑی محنت اور جدوجہد کے ساتھ آئی ایم ایف کے ساتھ وہ معاہدے کئے گئے ہیں جس سے عام آدمی کی زندگی زیادہ متاثر نہ ہو،امید ہے کہ رواں سال کے مالی بجٹ سے ملک معاشی بحران سے باہر نکل آئے گااورآئندہ سال انہی دنوں میں جب ہم نیا بجٹ لارہے ہونگے۔