بھارت: عوامی احتجاج سے 29 ہزار درخت کٹنے سے بچ گئے

100

نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ایک ہفتے سے جاری چپکو تحریک کے بعد مدھیہ پردیش ہاؤسنگ اینڈ انفراسٹرکچر بورڈ نے درختوں کو کاٹنے سے متعلق اپنی متنازع اسکیم کو منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ اس اسکیم کے تحت تقریباً 29 ہزار درختوں کو خطرہ لاحق تھا اور سماجی تنظیمیں تقریباً ایک ہفتے سے احتجاج کر رہے تھے۔