نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں2 ٹرینوںکے تصادم میں ایک ٹرین دوسری پر چڑھ گئی،جس سے 15 افراد ہلاک ہو گئے۔حادثہ مغربی بنگال کے ضلع دارجلنگ میں پیش آیا،جہاں مال گاڑی اور ایک مسافر ٹرین آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے میں 30 افراد زخمی ہو ئے۔مسافر ٹرین کنچن جنگا ایکسپریس شہر اگرتلہ سے کولکتہ جا رہی تھی کہ مال گاڑی نے نیو جلپائی گوڑی کے قریب اسے زوردار ٹکر ماری۔ ٹکر اتنی زور دار تھی کہ مال گاڑی کی کئی بوگیاں مسافر ٹرین کے اوپر چڑھ گئیں۔ ریلوے بورڈ کے مطابق ڈرائیور نے سگنل کو نظر انداز کیا ،جس کی وجہ سے حادثہ پیش آیا،تاہم مکمل تحقیقات کے بعد ہی اصل وجہ سامنے آئے گی۔