شدید گرمی سے بھارت میں 11 اور بنگلادیش میں 9 افراد ہلاک

131

نئی دہلی؍ ڈھاکا (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی دارالحکومت میں شدید گرمی کا 6 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جب کہ پڑوسی ملک بنگلادیش میں ہیٹ ویو نے شہریوں کی جان لے لی۔ خبر رساں ادارے کے مطابق نئی دہلی میں گرمی کی تازہ لہر میں 11 افراد ہلاک ہوگئے،جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔ ہیٹ اسٹروک سے ہونے والی زیادہ تر ہلاکتیں معمر افراد کی ہیں۔ادھر شدید گرمی کی لہر نے بنگلادیش میں بھی 9 افراد کی جان لے لی۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ بنگلادیش کے کچھ علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے اور سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے بھی ہلاکتیں ہوئی ہیں۔