ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ٹیلیفون پر بات چیت کی،جس میں دونوں رہنماؤں نے تعلقات کو مزید وسعت دینے اور مختلف شعبوں میں ان کو بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا ۔ شہزادہ محمد نے کینیڈا کے وزیر اعظم کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی مسائل بھی گفتگو کی۔