سکھر (نمائندہ جسارت) ضلع گھوٹکی میں ڈاکوؤں کیخلاف پولیس کا گرینڈ آپریشن، 2 ڈاکو ہلاک ،متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات، ترجمان رینج پولیس کے مطابق ایس ایس پی گھوٹکی ڈاکٹر سمیر نور چنہ کی قیادت میں تھانہ شہید دین محمد لغاری کی حدود کچا ایریا میں دورانِ ٹارگٹڈ آپریشن شر گینگ کا بدنام زمانہ دو ڈاکو مارے گئے، ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں کی شناخت محب ولد عبدالغفور عرف غفوری شر سکنہ رونتی کچا ایریا اور توڈو ولد مزار شرسکنہ رونتی کچہ ایریا کے ناموں سے ہوئی، ہلاک ڈاکوؤں کا مزید کریمنل ریکارڈ ضلع گھوٹکی کے دیگر تھانوں سے اکٹھا کیا جا رہا ہے، ہلاک دونوں ڈاکو محب شر اور توڈو شر تقریباً ڈیڑھ سال قبل شہید ڈی ایس پی 2 انسپکٹرز اور 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت والے کیس میں ملوث/ نامزد تھے، ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو تھانہ دین محمد لغاری پولیس کو مجموعی طور پر 10 مقدمات میں مطلوب تھے جن میں قتل، ڈکیتی، پولیس مقابلے، انسداد دہشت گردی سمیت دیگر سنگین جرائم سرفہرست ہیں، جبکہ 3 ڈاکوؤں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، ڈاکوؤں کے ٹھکانوں سے ایک اینٹی ائر کرافٹ گن بھی برآمد کر لی گئی ہے، افسران کی سربراہی میں پولیس کے جوانوں کی پیش قدمی جاری ہے، ڈاکوؤں کی کئی کمین گاہیں مسمار کرتے ہوئے نذر آتش کردی گئیں، سیکڑوں ایکڑ پر مشتمل کچہ کا رقبہ ٹارگٹڈ آپریشن کے بعد کلیئر قرار دے دیا گیا، رونتی کا کچہ نوگو ایریا سمجھے جانے والے علاقوں میں ریاست کی رٹ مضبوط ہونے لگی، کچے میں ڈاکو نے خفیہ پناہ گاہیں قائم کر رکھی تھیں، پولیس کے جوانوں نے پوزیشنیں سنبھال رکھی ہیں، ڈاکوؤں/ اغواء کاروں کے خاتمے کا وقت قریب آچکا ہے، پولیس کو جدید اسلحہ، بکتر بند گاڑیوں اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد حاصل ہے، آپریشن جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے اور امن و امان کی صورتحال بحال ہونے تک جاری رہے گا۔ ڈی آئی جی سکھر پیر علی شاہ نے کہا ہے کہ انشاء اللہ جلد کچے کے علاقے سے ڈاکوؤں/اغواء کاروں، جرائم پیشہ عناصر کا مکمل طور پر خاتمہ کیا جائے گا۔ ڈی آئی جی سکھر کی طرف سے اس بہترین کارروائی پر ایس ایس پی گھوٹکی کو شاباش اور ایس ایچ او تھانہ شہید دین محمد لغاری سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد و تعریفی سند اور کیش ایوارڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے کچا ایریا میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران پولیس مقابلے میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایس ایس پی گھوٹکی اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے جرائم کے خلاف ان کی کارکردگی کو سراہا اور تعریف کی ہے۔