ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) صوبائی وزیر جیل خانہ جات اور ورک اینڈ سروسز نے گھوڑا باری میں ضلع کے عوام کے ساتھ عید کا تیسرا دن منایا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ضلع میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں، کوسٹل ہائی وے اور جیل کی تعمیر 6 ماہ میں مکمل ہو گی جبکہ لوڈ شیڈنگ کم کرنے کے لیے ہماری وفاق سے بات چیت چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2 دن صدرِ مملکت کے ساتھ مصروف تھا، اس لیے عید کے دن ٹھٹھہ نہیں آسکا، خوشی ہے کہ میں عوام میں سے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ میں منشیات کافی حد تک کم ہوگئی ہے لیکن لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال ابھی زیادہ بہتر نہیں ہے جس کے لیے ایس ایس پی ٹھٹھہ کو ہدایت جاری کردی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پانی کی قلت انشاء اللہ جلد ختم ہو جائے گی۔