دادو : نامور شاعر ادیب بلوچ کے سندھی سفر نامے ’’ملائیشیا جون محبتون‘‘ کی رونمائی

83

دادو (نمائندہ جسارت) دادو کی علامہ آئے آئے قاضی لائبریری میں واقع سید حاکم علی شاہ بخاری آڈیٹوریم ہال میں نامور شاعر ادیب ایڈووکیٹ بلوچ صحبت علی کے سندھی سفر نامے ’’ملائیشیا جون محبتون‘‘ کے کتاب کی رونمائی تقریب بلوچ لا ایسوسی ایٹ کی جانب سے منعقد کی گئی۔ تقریب کی صدارت پروفیسر مختار سموں نے کی، خصوصی مہمان پیر معظم الحق تھے جبکہ پروفیسر ڈاکٹر اظہر علی شاہ، منصور علی چارن، ڈاکٹر سنتوش مل، پرتاب رائے شوانی ، نامور ادیب تابش بخاری اور خلیل عارف سومرو اعزازی مہمانوں میں شامل تھے، ایڈووکیٹ مفید ناریجو اور عمران حیدر سومرو نے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جبکہ اعجاز سیف پنہور نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر مقررین پروفیسر مختار سموں، نامور آرٹسٹ پیر معظم الحق، پروفیسر ڈاکٹر اظہر علی شاہ، تابش بخاری، خلیل عارف سومرو، منصور علی چارن، ڈاکٹر سنتوش مل، پرتاب رائے شوانی، دادو پریس کلب کے صدر صابر بھنڈ، سینئر صحافی گلن بھنڈ، ایڈووکیٹ اقبال سولنگی سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک پروفیشنل ایڈووکیٹ کی زندگی انتہائی مصروف ترین ہوتی ہے، مصروف ترین زندگی میں سے وقت نکالنا انتہائی مشکل ہوتا ہے لیکن اس انتہائی مشکل کو ایڈووکیٹ بلوچ صحبت علی نے کیسے آسان کیا ہے اس کے پیچھے بے حد جدوجہد ہوگی۔