فارم 47 کی حکومت عید پر لوڈشیڈنگ کا خاتمہ یقینی نہ بنا سکی: بیرسٹر سیف

316
not canceled but postponed

پشاور: صوبہ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ جعلی فارم 47 حکومت عید کے 3 دن بھی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ یقینی نہ بنا سکی۔

 بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ عید پر دفاتر، کارخانے، فیکٹریاں اور مارکیٹس بند ہیں پھر بھی ناروا لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔

ان کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے، بجلی بھی ہم پیدا کریں مہنگی بھی خریدیں اور غائب بھی ہو۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ صوبے کے 1500 ارب روپے سے زائد بجلی بقایاجات بھی نہیں دیئے جا رہے، وفاق کی خیبر پختونخوا کے عوام کے ساتھ ظالمانہ پالیسیوں کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ کرپٹ ٹولے نے اقتدار کی کئی باریاں لیں مگر بجلی کا نظام درست نہیں کیا، جعلی فارم 47 والے ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر تماشہ دیکھ رہے ہیں، عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔