لوگ کہتے ہیں ملک نے ترقی کرنی ہے تو بانی پی ٹی آئی کو 5 برس جیل میں رکھیں ،احسن اقبال

29

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے لوگ کہتے ہیں کہ ملک نے ترقی کرنی ہے تو بانی پی ٹی آئی کو 5 سال جیل کے اندر ہی رکھیں۔ احسن اقبال نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سیاست انتشار اور فساد کی سیاست ہے اور ملک عدم استحکام اور بے یقینی کی سیاست کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان اور عدلیہ فیصلہ کرلیں کہ ملک کو مذاکرات اور امن سے آگے لے کر جانا ہے یا انتشار پھیلانا ہے، حکومت 5 سال پورے کرے گی، اسٹیبلشمنٹ کو بھی سمجھ آچکی ہے۔ دوسری جانب بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی سے مذاکرات کیلیے تحریک تحفظ آئین کے سربراہ محمود خان اچکزئی کو اجازت دیدی ہے۔