کراچی (نمائندہ جسارت) کراچی میں پولیس اہلکاروں نے ایک اور پان کی دکان لوٹ لی، پولیس موبائل میں سادہ لباس اہلکار کیش کاؤنٹر سے رقم اور غیر ملکی سگریٹ لے گئے پریڈی تھانے میں یعقوب نامی شہری کی مدعیت میں مبینہ واردات کا مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں بتایا گیا کہ اس کا بھائی اکرم دکان میں موجود تھا کہ پولیس موبائل میں سادہ لباس اہلکار آئے، ایک اہلکار دکان کے باہر کھڑا ہوا دوسرا اچانک اندر آگیا، اہلکاروں نے کیش کاؤنٹر سے رقم اورغیر ملکی سگریٹ جمع کیے۔ مدعی نے کہا کہ اہلکاروں نے تقریباً 1 لاکھ 15 ہزارروپے مالیت کی نقدی اورسامان اٹھایا، اہلکار جاتے ہوئے اس کے بھائی اکرم پرکپڑا ڈال کے ساتھ لے گئے۔پولیس موبائل میں موجود سادہ لباس اہلکاروں نے کچھ دورلے جا کر بھائی کو اتاردیا اور
سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی