سکھر،تینوں اضلاع میں سیکورٹی کے فل پروف انتظامات

202

سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر ڈویژن کے تینوں اضلاع سکھر، خیر پوراور گھوٹکی میں عیدالاضحی کے موقع پر فول پروف سیکورٹی انتظامات و ڈیوٹی کے لئے 4502 پولیس افسران و جوان شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تعینات کر دیئے گئے۔ترجمان رینج پولیس کے مطابق ڈی آئی جی سکھر رینج سید پیر محمد شاہ کی ہدایات پر عید قرباں کے موقع پر سکھر رینج کے 03 اضلاع کی229 مساجد48 امام بارگاہوں529عید گاہوں و نمازِ عید کے دیگر کھلے مقامات پر ہونے والے اجتماعات،61 تفریحی مقامات و مویشی منڈیوں شاپنگ سینٹرز/بازاروں,پولیس پکٹس،قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے کے حوالے سے حکومتِ سندھ کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد کرانے سمیت کھالوں کے کلیکشن پوائنٹس پر 4502 مرد و خواتین پولیس افسران و جوان تعینات ہوںگے، جبکہ 101پولیس موبائلز ،177 پولیس موٹر سائیکلز پر پولیس افسران و اہلکاران پیٹرولنگ ڈیوٹیاں سر انجام دینگے جبکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے بطور اسٹینڈ بائے 15 مددگار کی نفری بھی موجود ہوگی۔مویشی منڈیوں میں آنے جانے والے تمام راستوں و ذیلی راستوں سمیت اردگرد کے علاقوں میں خریداروں اور بیوپاریوں و قومی شاہراہوں پر مسافروں کے سفر کو محفوظ اور انکے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کیلئے بھی خصوصی سکیورٹی اقدامات کرنے کی ہدایات جاری،علاوہ ازیں رینج آفس سکھر میں عیدالاضحی سکیورٹی پلان کی مانیٹرنگ کے لئے کنٹرول روم قائم کرتے ہوئے سکھر رینج کے تینوں اضلاع میں بھی کنٹرول روم قائم کردیئے گئے`، ڈی آئی جی سکھر سید پیر محمد شاہ نے سکھر رینج کے تینوں اضلاع کے ایس ایس پی صاحبان کو سکیورٹی کے جملہ اقدامات کو ہر زاویہ سے فول پروف بنانے کے ضمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیتے ہوئے رینج کے تینوں ڈسٹرکٹس کی سطح پر مرتب کردہ عید الاضحی سال 2024 سکیورٹی پلان پر اس کی روح اور ترجیحات کے مطابق عمل درامد کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔