اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ شہزاد احمد ملک کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت جمع کرا دی گئی۔ جوڈیشل کونسل کو شکایت 29 مئی کو رفاقت علی تنولی نے بذریعہ ڈاک بھیجی تھی جس میں ایک روڈ ایکسیڈنٹ کا حوالہ بھی دیا گیا ہے۔ سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجی گئی درخواست میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ پر ایک فوجداری کیس میں اثر رسوخ استعمال کرنے کا الزام بھی لگایا گیا۔ واضح رہے اس بارے میں ایک کیس اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی زیر سماعت ہے۔