گوادر(اسپورٹس ڈیسک ) گوادر کرکٹ اکیڈمی کا مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹر سہیل ولی کوچ منیر احمد سے 5000 روپے کیش انعام وصول کر رہے ہیں۔ عبدالحمید رشید چیئرمین گوادر کرکٹ اکیڈمی نے حالیہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر انتظام انڈر 19 ٹورنامنٹ 2024 میں گوادر کی طرف سے کھیلتے ہوے سہیل ولی گوادر کرکٹ اکیڈمی کے اسٹار وکٹ کیبر بیٹر کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں 5ہزار کیش انعام کا اعلان کیا تھا تاکہ نوجوانوں کی حوصلہ افزاہی ہو۔ واضح رہے کہ گوادر کی جیت میں سہیل ولی نے کلیدی کردار ادا کیا۔آج کوچ منیر احمد نے اعلان کردہ کیش سہیل ولی کو پیش کردی۔ واضح رہے کہ چیئرمین نے کہا کہ گوادر اکیڈمی نوجوان نسل کو ناصرف بہترین پلیٹ فارم بلکہ اسپورٹس کے ساتھ ساتھ تعلیمی اغاہی اور ڈسپلین کو کامیابی کا زینہ سمجھ کر منزل مقصود کی جانب رواں دوان ہے۔اکیڈمی تعلیم اور اسپورٹس کے چھولی دامن کے فلسفے پر عمل پیرا ہو کر مختلف تعلیمی داروں کا سلسلہ شروع کیا جس میں سب سے پہلے پاکستان نیوی کیڈٹ کالج اورماڈہ کا کامیاب ٹور مکمل کیا اور مزید پروفیشنل تعلیمی اداروں سے ٹور پلان کر رہا تاکہ کرکٹ کے ساتھ ساتھ تعلیمی رجحان کو فروغ دیا جاہے کیونکہ تعلیم ہی بہترین مستقبل اور بہتر معاشرے کا ضامن ہے۔عبدالحمید رشید نے کہا کہ اکیڈمی بہت جلد پاکستان کے بڑے شہرؤں کے ٹور کرے گا تاکہ اکیڈمی کے کھلاڈیؤں کی جھجک ختم ‘ اسٹنڈر ہاہی ‘ پراعتماد اور بہترین ایکسپوزر ملے ۔ استاد اصغر حسین سیکریٹری اکیڈمی نے کہا کھلاڈی دوسرے پروفیشنل ادارؤں کے ساتھ تجربہ و ٹیکنیک شیرنگ اور کنڈیشنز سے واقف ‘ جدید کرکٹ کے تقاضوں سے ہم اہنگ ہو کر ملک و قوم کی خدمت کریں۔ اکیڈمی سمجھتی ہے کہ امن اور دوستی کے فروغ کا انمول ذریعہ اسپورٹس ہے- اسپورٹس سے ناصرف جسمانی بلکے بہترین زہینی نشونما کا ذریعہ اور اکیڈمی اسپورٹس مین اسپرٹ کو زندگی کا بنیادی قاعدہ سمجھتا ہے۔