پاکستان میں اس سال کھجور کا میلہ منایا جائے گا

277

سفیر پاکستان جناب فیصل نیاز ترمذیمتحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر جناب محترم فیصل نیاز ترمذی سے خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ برائے کھجور پام اینڈ ایگریکلچر انوویشن کے سیکرٹری جنرل عزت ماب جناب ڈاکٹر عبدالوہاب زید نے ملاقات کی۔۔ ملاقات میں کھجور کی کاشت، پیداوار اور پروسیسنگ ٹیکنالوجی میں پاکستان کی صلاحیت کو مضبوط بنانے اور پاکستان میں 2024 کی آخری سہ ماہی میں منعقد ہونے والے ڈیٹ پام فیسٹیول کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سیکرٹری جنرل نے پاکستان میں کھجور کی کاشت کے شعبے کی ترقی اور مضبوطی کے لیے خلیفہ ایوارڈ کی حمایت کا اعادہ کیا۔ سفیر ترمذی نے خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ کی حمایت کو سراہا اور پاکستان میں فیسٹیول کے انعقاد کے ساتھ ساتھ دونوں فریقین کے درمیان پہلے دستخط شدہ مفاہمت نامے پر عمل درآمد کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ یاد رہے کہ پاکستان کی وفاقی وزارت برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ اور خلیفہ انٹرنیشنل ایوارڈ برائے کھجور اور زراعت کی درخواست پر UAE نے فروری 2024 میں ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے تھے ۔