شکست کے باوجود قومی کھلاڑی رات دیر تک باہر گھومتے رہے

106

نیویارک ( نمائندہ خصوصی )شکست کے باجود کوئی کرفیو ٹائم نہیں، قومی کرکٹرز رات دیر تک ہوٹل سے باہر رہے۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم اپنے گروپ اور ایونٹ کا آخری میچ گزشتہ روز آئرلینڈ کے خلاف کھیلی ۔بارش کی وجہ سے اسٹیڈیم کی آؤٹ فیلڈ متاثر ہوئی۔ اور میچ شام ساڑھے سات بجے کھیلا گیا، ٹیم پاکستان پہلے ہی ورلڈ کپ سے باہر ہوچکی۔ورلڈکپ سے آؤٹ ہونے اور آئرلینڈ کے خلاف میچ سے قبل ٹیم پاکستان کا کوئی کرفیو ٹائم نہیں۔میگا ایونٹ سے باہر ہونے کے باوجود ٹیم کے کھلاڑی رات دیر تک ہوٹل سے باہر نظر آئے، کپتان بابر اعظم ہوٹل سے ایک گھنٹے دور میامی کے ہوٹل میں دکھائی دیے۔پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان میچ لارڈہل میں کھیلا گیا ہے۔ یہ میچ محض رسمی کارروائی تھی کیوں کہ اب دونوں میں سے کسی ٹیم کا ایونٹ میں آگے بڑھنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔