بینظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب 21جون کو لیاری میں منعقد ہوگی

165

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر و صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ شہید بینظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب 21 جون کو لیاری میں شایانہ شان طریقہ سے منائی جائے گی اور 21 جون کو شام کو کراچی ڈویژن کے تحت منعقدہ تقریب میں تمام اضلاع کے عہدیداران و کارکنان و منتخب قومی و صوبائی اسمبلی و بلدیاتی ارکان اور جیالے شرکت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز کراچی ڈویژن کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری سید وقار مہدی، کراچی ڈویڑن کے جنرل سیکرٹری جاوید ناگوری، پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ سائوتھ کے صدر خلیل ہوت، جنرل سیکرٹی کرم اللہ وقاصی، رکن قومی اسمبلی نبیل گبول، ارکان سندھ اسمبلی یوسف بلوچ، شازیہ کریم سنگھار و دیگر موجود تھے۔اجلاس میں کراچی ڈویژن کے تحت شہید بینظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب اس سال لیاری میں منعقد کرنے پر اتفاق ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 21 جون بروز جمعہ کو شہید بینظیر بھٹو کی سالگرہ شایان شان طریقے سے لیاری میں منائی جائے گی سعید غنی نے کہا کہ سالگرہ کی تقریب کے سلسلے میں تیاریاں آج سے شروع کردی جائیں گی سالگرہ کی تقریب میں تمام اضلاع کے عہدیداران و کارکنان بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔ اس موقعنپر دیگر موجود ارکان نے کہا کہ لیاری کے عوام کے لیے یہ بات کسی اعزاز سے کم نہیں کہ شہید بینظیر بھٹو کی سالگرہ کی تقریب کراچی ڈویژن اس سال لیاری میں منعقد کررہا ہے۔