کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پی سی بی کے تعاون سے اور ریجنل کرکٹ ایسوسی ایشن کراچی زون دو کے زیراہتمام جاری پی سی بی انٹر کلب کرکٹ ٹورنامنٹ 2024 میں مزید دو میچوں کا فیصلہ ہوگیا۔ راشد لطیف کرکٹ اکیڈمی گراونڈ گلبرگ پر کھیلے جانیوالے پہلے میچ داؤد اسپورٹس نے ینگ کوآپریٹرز کرکٹ کلب کو 309 رنز سے شکست دیدی ،داؤد اسپورٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 419 رنز اسکور کئے ذاکر ملک نے 10 چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے 90 ، محمد صائم نے 7 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 89 ، مبشر نواز نے 9 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 67 ، عبید الرحمٰن نے 3 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 49 ، اسد اختر نے 3 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 35 اور سہیل خان نے ایک چوکے اور 4 چھکوں کی مدد سے 31 رنز اسکور کئے۔ ینگ کو آپریٹرز کرکٹ کلب کی جانب سے حسیب ہاشمی نے دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ہدف کے تعاقب میں ینگ کوآپریٹرز کرکٹ کلب کی پوری ٹیم 110 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ حسیب ہاشمی نے 31 ،سید ہاشمی نے 24اور عبدالاحد عدنان نے ناقابلِ شکست 23 رنز اسکور کئے داؤد اسپورٹس کی جانب سے نور ولی نے 3 جبکہ محمد طحٰہ وقار اور جواد احمد نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا ۔ایمپائرنگ کے فرائض بشیر عباسی اور جنید افضل نے سرانجام دئیے جبکہ سید منہاج غوری آفیشل اسکورر تھے۔ دوسرے میچ میں دوآب کرکٹ کلب نے سنگم اسپورٹس کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی ۔سنگم اسپورٹس کی پوری ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 99 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی۔