عید الاضحی: اسرائیلی فوج کی رکاوٹوں اور تشدد کے باوجود مسجد اقصی تکبیرات سے گونج اٹھی

255

بیت المقدس:اسرائیلی فوج کی جارحانہ بمباری اور تشدد کے  بعد بھی40ہزار سے زائد فلسطینی قبلہ اول میں داخل ہوکر عید الاضحی کی نماز ادا کرنے میں کامیاب ہوگئے، مسجد اقصی تکبیرات سے گونج اٹھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی فوجیوں کی جانب سے مسجد اقصی کے راستے میں کھڑی رکاوٹیں اور مسلسل فائرنگ کے باوجودفلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد تکبیرات بلند کرتے ہوئے مسجد اقصی میں داخل ہوگئی،اسرائیلی فوجیوں نے شناختی کارڈ دیکھنے کے بہانے کئی ہزار مسلمانوں پرتشدد کیا اور انہیں راستے میں روک دیا۔

مسجد اقصی تک نہ پہنچے پر کئی ہزار فلسطینیوں نے مسجد اقصی کے باہر ہی صف بندی کرکے نماز عید ادا کی اور تکبیرات بلند کیں، اس موقع پر غزہ کے غیور عوام کا جذبہ دیدنی تھا۔