سکھر (نمائندہ جسارت) روہڑی کے قریب بھائیوں کے درمیان تنازع پر بھائی نے بھابھی بھتیجی کو قتل کر دیا، 2 بھائیوں فیض علی اور شیر علی بکھرانی کے درمیان تنازع چل رہا تھا، سفاک ملزم شیر علی نے فائرنگ کرکے بھابھی نور خاتون اور 8 سالہ بھتیجی زاہدہ بکھرانی کو قتل کردیا اور فرار ہوگیا۔