کراچی والے اپنے خون پسینے سے ملک کو پال رہے ہیں، خالد مقبول

215

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ اور وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ میں دو طبقے ہیں ایک ٹیکس دیتا ہے دوسرا اس ٹیکس پر عیاشی کررہا ہے اس طرح ملک نہیں چلتے کفر کا نظام چل سکتا ہے ظلم کی حکومت قائم نہیں رہ سکتی کراچی کے شہری اپنے خون پسینے کی کمائی سے اس ملک کو پال رہے ہیں جنہیں بدلے میں صرف سانحات ملتے ہیں
وہ حیدرآباد میں سانحہ پریٹ آباد کے متاثرین کو امداد کی تقسیم کے موقع پر تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔تقریب سے گورنر سندھ کامران ٹسوری ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار ظفر عباس اور علی شیخانی نے بھی خطاب کیا ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی اور حیدرآباد سے ٹیکس نہیں جزیہ وصول کیا جارہا ہے اب پوری دنیا مکمل طور پر تبدیل ہونے والی ہے اس شہر کا میئر جس کو بنایا گیا ہے اس کے پاس پانچ فیصد عوامی مینڈیٹ بھی نہیں ہے ۔