ٹی 20 ورلڈ کپ،کیویز نے یکطرفہ مقابلے کے بعد یوگنڈا کو شکست دیدی

172

تروبا (نمائندہ خصوصی ) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے میچ میں نیوزی لینڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد یوگنڈا کو 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔ آئی سی سی کے زیر اہتمام امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 32 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر یوگنڈا کو بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، دونوں ٹیمیں برائن لارا کرکٹ اسٹیڈیم میں مد مقابل ہوئیں۔ نیوزی لینڈ کی دعوت پر یوگنڈا نے بیٹنگ کا آغاز کیا لیکن بیٹرز کی کارکردگی مایوس کن رہی، یوگنڈا کی پہلی وکٹ 1 رنز پر گری، صرف کنیتھ ویسوا نے 11 رنز کی اننگز کھیلی ان کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی ڈبل فگرز میں داخل نہ ہو سکا یوگنڈا کی ٹیم نے 18.4 اوورز کھیل کر 40 رنز بنائے۔