ٹی 20 ورلڈ کپ، نیپال کو افریقا کے ہاتھوں شکست

213

انٹیگوا (اسپورٹس ڈیسک ) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ساتھ افریقا نے نیپال کو ایک رنز سے شکست دے دی۔ ورلڈ کپ کے 31ویں میچ میں نیپال نے ساتھ افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، نیپال کی دعوت پر ساتھ افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک اور ریزا ہینڈرکس نے بیٹنگ کا آغاز کیا، لیفٹ ہینڈڈ بیٹر کریز پر زیادہ دیر موجود نہ رہ سکے اور صرف 10 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے ۔ افریقا کی ٹیم 115 سکور ہی کر سکی، جواب میں نیپال نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا آغاز کیا،3 وکٹوں گرنے کے بعد نیپال کے تمام کھلاڑی ہمت ہار گئے اور ہدف پورا نہ کر سکے، ساتھ افریقا کی جانب سے تبریز شمسی نے 4 اوورز میں 4 کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔