پاکستان میں سونا سستا عالمی مارکیٹ میں مہنگا ہو گیا

268
record low

کراچی ( کامرس رپورٹر )ملکی صرافہ مارکیٹوں میں مالی ہفتے کے آخری دن سوناسستا ہو گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ کے روز ایک تولہ سونا200روپے سستا ہو کر2لاکھ41ہزار300روپے ہو گیا اسی طرح171روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت 2لاکھ6ہزار874روپے پرآ گئی جبکہ عالمی مارکیٹ میں9ڈالر کے اضافے سے فی اونس سونا2332ڈالر کا ہو گیا۔