غیر قانونی مویشی منڈیاں ٹریفک جام رہتا ہے

214

کراچی(کامرس رپورٹر)معروف بزنس مین اور نائب صدر اورنگی ٹریڈرز عبدالقادر شیخانی کی ایس ایچ او انکروچمنٹ ڈسرکٹ ایسٹ سید محمد احمد سے ملاقات اور غیر قانونی مویشی منڈیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال اس موقع پر تعمیراتی صنعت سے وابستہ ممتاز شخصیت مقبول چوہدری بھی موجود تھے عبدالقادر شیخانی کا کہنا تھا کہ عید قرباں قریب آتے ہی شہر قائد کے مختلف مقامات پر غیر قانونی مویشی منڈیاں قائم کردی جاتی ہیں جس سے نہ صرف ٹریفک جام رہتا ہے شہریوں کی آمد رفت میں بھی مشکلات پیدا ہوجاتی ہیں ڈسڑکٹ ایسٹ میں صورتحال قابو میں رہی کیونکہ یہاں پر ایس ایچ او انکروچمنٹ ڈسڑکٹ ایسٹ کی شاندار سروس کی بدولت علاقے میں غیرقانونی مویشی منڈیوں کا صفایا کیا گیا انہوں نے کہا ہم پولیس کے اس اقدام کو سہراتے ہیں کہ ان کے ان اقدامات سے غیر قانونی طور پر پورے ڈسرکٹ ایسٹ میں لوگوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑا اس موقع پر عبدالقادر شیخانی نے اپنے ادارے کی جانب سے ایس ایچ او انکروچمنٹ سید محمد احمد کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی مقبول چوہدری نے انہیں اجرک پہنائی سید محمد احمد نے کہا کہ ہماری پوری کوشش ہوتی ہے کہ ہم تہواروں پر شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کریں نادرن بائی پاس کے علاوہ شہر بھر میں مختلف مقامات پر مویشی منڈیاں قائم کی گئیں جس سے لوگوں کو مسائل کا سامنا تھا ہم نے ڈسڑکٹ ایسٹ میں ان تمام غیر قانونی منڈیوں کا خاتمہ کیا انہوں نے کہا کہ پولیس اپنی جانب سے ہر ممکن کوشش کرتی ہیں کہ لوگوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنائیں۔