میونخ (نمائندہ خصوصی ) یورو فٹبال کپ 2024 کے گروپ اے کے پہلے میچ میں جرمنی نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق یورو فٹبال کپ 2024 کا آغاز جرمنی کے شہر میونخ میں ہو گیا ہے، میگا ایونٹ کے پہلے میچ میں جرمنی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسکاٹ لینڈ کو ایک کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے دی۔ جرمنی کے شہر میونخ کے ایلینز ایرنا میں ہونے والے افتتاحی میچ میں جرمنی نے جارحانہ انداز اپنایا اور آغاز سے ہی اسکاٹ لینڈ کو مشکل میں ڈال دیا، میچ کے 10 ویں منٹ میں فلورین وٹز نے بال کو جال میں پہنچا کر اپنی ٹیم کی سبقت ثابت کر دی۔ ٹھیک 9 منٹ بعد جرمن کھلاڑی جمال موسیالا نے گول کر کے اسکاٹ لینڈ کی مشکل میں اضافہ کر دیا۔