لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) سندھ سبھا کی جانب سے معصوم بچی پریا کماری کی بازیابی کے لیے جناح باغ چوک پر احتجاج کیا گیا جس میں انہوں نے پلے کارڈز، تنظیمی جھنڈے اور بچی کی تصاویر والے پمفلٹ اُٹھا رکھے تھے اور شدید نعرے بازی کی۔ اس موقع پر رہنماؤں شاہ رخ سولنگی، عبدالجبار جتوئی، کاشف سائمن، صائمہ کھوسو اور دیگر نے کہا کہ 34 ماہ قبل محرم کی تقسیم کے دوران معصوم بچی پریا کماری کو سکھر کے شہر سنگرار سے اغوا کیا گیا تھا، کوئی سراغ نہیں ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ معصوم بچی کی آزادی کے لیے پورا سندھ سراپا احتجاج ہے، لیکن بدقسمتی سے حکمران اور پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے، پریا کماری کو بازیاب کر کے سندھ کے ورثاء کی بے چینی ختم کی جائے۔