کراچی (پ ر)ملک قومی اثاثوں کی نیلامی یا ٹھیکے پر دینے سے حکومت ہوسکتی ہے لیکن ملک چلا نہیں کرتے۔ حکومت جب تعلیم و صحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری نہیں کرتی تو خیرات کا سہارا لینا پڑتا ہے۔ ان تاثرات کا اظہار معروف سماجی و سیاسی رہنماء محفوظ النبی خان نے سول سوسائٹی کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جن میں محمد حلیم خان غوری، محمد صدیق بلوچ، محمد ولی الرحمن، محمد یاسین مہران والا، محمد وسیم، نسیم شاہ ایڈووکیٹ و دیگر شامل تھے۔ محفوظ النبی خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کی زبوں حالی پی۔سی۔بی کے سربراہان کی سیاسی تقرریوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام قومی کھیلوں کے انتظامی شعبوں کو سیاست سے پاک رکھا جائے۔