نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارت میں چلتی ٹرین سے کودنے والے مسافر دوسری ٹرین تلے کچل گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق ریاست جھارکھنڈ میں ایک دردناک حادثہ پیش آیا ۔ انٹرسٹی ایکسپریس جیسے ہی ریلوے اسٹیشن کے قریب پہنچی تو ٹرین میں سوار کسی مسافر نے ٹرین میں آگ لگنے کی افواہ پھیلا دی،جس کے بعد مسافروں میں افرا تفری مچ گئی۔ یہ بات سنتے ہی کچھ مسافروں نے اپنی جان بچانے کے لیے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگائی لیکن وہ دوسرے ٹریک پر سامنے سے آنے والی ٹرین کی زد میں آگئے۔ حادثے میں 4 افراد ہلاک اور کئی شدید زخمی بھی ہوئے ۔