اٹک(مانیٹرنگ ڈیسک) اٹک میںپولیس اہلکار کی فائرنگ سے سابق صدر ڈسٹرکٹ بار اٹک سمیت 2 وکیل جاں بحق ہوگئے،ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ اٹک سٹی منتقل کردیا گیا ،ابتدائی معلومات کے مطابق ایلیٹ فورس کے اہلکار نے ذاتی رنجش کی بنیاد پر انتہائی قدم اٹھایا۔ ایلیٹ فورس کے اہلکار نے وکیل کے چیمبر میں داخل ہو کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سابق صدر ڈسٹرکٹ بار اٹک اورایک اور وکیل جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سابق صدر ڈسٹرکٹ بار اٹک اسرار احمد اور ایڈووکیٹ ذوالفقار مرزا کے ناموں سے ہوئی ہے۔مقتول وکلا کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال منتقل کردی گئیں۔واقعے کے بعد وکلاکی بڑی تعدادہسپتال پہنچ گئی۔ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے ملزم کے خلاف سخت کارروائی کاحکم دیا ہے جبکہ فائرنگ میں ملوث اہلکار کو انتظارکو گرفتار کرکے تھانہ اٹک سٹی منتقل کردیا گیا۔ترجمان پولیس کے مطابق مقتولین کی لاشیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال منتقل کردی گئیں اور واقعہ کی تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہے۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزم کو قرار واقعی سزا یقینی بنائی جائے گی جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جس میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔