عمران خان کی ٹیریان کیس میں نااہلی کی درخواست مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج

171
who is behind the attack

اسلام آباد: عمران خان کی ٹیریان کیس میں نااہلی کی  درخواست مسترد کرنے کا اسلام آباد ہائی کورٹ کافیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں شہری محمد ساجد کی جانب سے اپیل دائر کی گئی ہے، جس میں بانی پی ٹی آئی کو فریق بنایا گیا ہے۔

اپیل میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا 21 مئی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے مزید کہا گیا ہے کہ عدالت اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے کیخلاف اپیل منظور کرے۔ بانی پی ٹی آئی کیخلاف نا اہلی کی درخواست منظور کی جائے۔